اپوزیشن صدر مملکت کے خلاف  مواخذے کی تحریک لانے کیلئے تیار

اپوزیشن صدر مملکت کے خلاف  مواخذے کی تحریک لانے کیلئے تیار

  



 اسلام آباد (آئی این پی)اپوزیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کیخلاف مواخذے کی تحریک لانے کی تیاری کرلی۔اس بات کا انکشا ف نجی ٹی وی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن رانجھا نے کیا۔انہوں نے کہا یہ قدم صدر کے الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد اٹھایا جارہا ہے۔بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا صدر مملکت نے غیر آئینی کام کیا۔ اپوزیشن جماعتیں جلد مشاورت کے بعد صدر مملکت کیخلاف مواخذے کی تحریک لائیں گی۔

اپوزیشن تیار

مزید : صفحہ اول