نابینا افراد کا ایوان وزیراعلٰی کے باہر دھرنا، پنجاب حکومت کیخلاف نعرہ بازی 

نابینا افراد کا ایوان وزیراعلٰی کے باہر دھرنا، پنجاب حکومت کیخلاف نعرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) نابینا افراد کے احتجاج کو تیسرا روز ہوگیا، حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔ جس پر نا بینا افراد ریلی کی شکل میں لاری اڈہ سے چیئرنگ کراس پہنچے جہاں پر انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور اس کے بعد ریلی کے شرکاء نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے پہنچ کر دھرنا دے دیا۔ اس موقع پر نابینا افراد کے نمائندوں نے کہا کہ اب مذاکرات وزیراعلیٰ سے ہی ہوں گے اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے اس وقت تک دھرنا ختم نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نا بینا افراد کے ڈیلی ویجز افراد کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔ نا بینا افراد کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مظاہروں کا دائرہ کار وسیع کیا جاسکتا ہے۔ 
نابیناافراد/دھرنا

مزید :

صفحہ اول -