مشیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی  اجلاس میں ڈاکٹروں اورنرسوں کی  تنخواہوں میں اضافے کی منظوری  

      مشیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی  اجلاس میں ڈاکٹروں اورنرسوں کی  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں نرسز و ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔اسلام آباد کی نرسوں اور ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں جون سے کیا گیا اضافہ منظور کیا گیا،پاور سیکٹر ڈیٹ کی ادائیگی کے لیے فنانسنگ،کمرشل بینکوں سے حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔166ارب روپے کی رقم توانائی کے شعبے کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں،پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن چھ سے آٹھ فیصد تک اضافہ،ای سی سی اجلاس میں وزرات دفاع کی دو سپلیمنٹری گرانٹس اور لوک ورثہ اور  پی این سی کی الگ الگ دو گرانٹس بھی منظور کرلی گئیں 
مشیر خزانہ

مزید :

صفحہ اول -