آئی ایم ایف حکام کی قائمہ کمیٹیوں کو بریفنگ، تجاویز پر اپوزیشن نے تحفظات کا اظہار کر دیا 

آئی ایم ایف حکام کی قائمہ کمیٹیوں کو بریفنگ، تجاویز پر اپوزیشن نے تحفظات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آئی ایم ایف حکام کی سینیٹ اورقومی اسمبلی کی خزانہ قائمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت، اجلاس کو ملک کی معاشی صورتحال پربریفنگ کے دوران اپوزیشن نے خدمات پرسیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں سے والپس لینے کی مخالفت کرتے ہوئے مہنگائی شرح سود اور گھٹتی ہوئی ملازمتوں پرتحفظات کا اظہار کردیا۔ آئی ایم ایف حکام نے مشن ہیڈ ارنستورمیزریگو کی قیادت میں پارلیمینٹ ہاؤس میں ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کی، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پرغورکیا گیا۔اجلاس کے بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین فاروق نائیک نے کہا کہ اجلاس میں آئی ایم ایف حکام نے بتایا کہ پروگرام حکومت پاکستان نے خود تیار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ خدمات پرسیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں سے واپس لینے کی تجویزکی مخالفت کی گئی اگر سیلز ٹیکس سینٹرلائز ہواتو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین اسد عمرنے کہا کہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات اچھی رہی اس وقت مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ ہے۔اسد عمرکا کہنا کہ آئین میں رہ کر احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمن کا حق ہے مذاکرات کا نتیجہ اصول کے بنیاد پر بات کرنے پرہی نکلے گا۔
بریفنگ/تحفظات

مزید :

صفحہ اول -