نئے انتخابات کے اعلان سے ہی ڈیڈ لاک ختم ہو سکتا ہے
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈیڈ لاک کی ذمے دار موجودہ حکومت اور اس کے وزراء کا غیر ذمے درانہ رویہ ہے کیونکہ ایک طرف تو حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرت کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے تو دوسری جانب اس کمیٹی کو کوئی اختیار ہی نہیں دیا گیا ہے اور جب ایک طرف حکومت کی یہ کمیٹی اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ساتھ مذاکرت کررہی ہوتی ہے تو ٹھیک اسی وقت حکومت کے ہی کچھ وزراء اپوزیشن پر تنقید کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیا فارمولہ یہی ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اپوزیشن کے مطالبات کو مان لے اسی میں اس کی بہتری ہے عوام نے مسلط کردہ حکومت کو مسترد کردیا ہے نئے انتخابات کے اعلان سے ہی ڈیڈ لاک ختم ہو سکتا ہے۔
احسن اقبال