صوبائی دارالحکومت: چورڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(خبرنگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق جنو بی چھا ؤ نی میں مد ثرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگرسا ما ن،گلشن اقبا ل میں وقا ص کے گھر میں اس کی فیملی سے3لا کھ کی نقد ی وسا ما ن،ما ڈل ٹا ؤ ن میں جا وید کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ 60 ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،ملت پا رک میں محمو د کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ35ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن وسا ما ن،مز نگ میں شہز اد کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 95ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات,ودیگر سا ما ن،مغل پو رہ میں نا صرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ70ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،شفیق آ با د میں سر فر ازکی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ60ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لئے گئے۔،ڈیفنس بی،با دامی با غ اورہنجر وال میں گاڑیاں اور،اکبر ی گیٹ،مستی گیٹ،لیا قت آ با د،نو لکھا،ما ڈل ٹا ؤ ن،مز نگ،اچھر ہ نو اب ٹا ؤ ن،گڑ ھی شا ہو اورنو اں کو ٹ میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔