حکومت کے پاس اختیار ہی نہیں، ڈیڈ لاک تو برقرار رہے گا
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ فارمولہ تو دونوں گھروں یعنی حکومت اور جے یو آئی نے ہی طے کرنا ہے اور ہمیشہ لچک درانہ رویہ بھی حکومت نے ہی اختیار کرنا ہوتا ہے لیکن حکومت خود یہ بات کہہ رہی ہے کہ اس کے ہاتھ میں ہی کچھ نہیں ہے اور شائد یہ بات سچ بھی ہے جب حکومت کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ہے اختیارات ہی کسی اور کے پاس ہیں تو پھر ڈیڈ لاک تو برقرار رہے گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لاک کے خاتمے کا سارا دارومدار حکومت کی کمیٹی پر ہے اگر حکومتی کمیٹی رہبر کمیٹی کے ساتھ مذاکرت کے دوران لچک نہیں دکھائے گی اور اسی طرح سے اپنی ضد پر قائم رہے گی تو کچھ بھی کر لیں مذاکرت کامیاب نہیں ہو سکتے۔
چودھری منظور احمد