حکومتی کمیٹی کی آنیاں جانیاں دیکھ رہے ہیں،دھرنا جاری رہے گا
جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ ابھی تک تو حکومتی کمیٹی رہبر کمیٹی کو اپنی آنیاں اور جانیاں ہی دکھا رہی ہے ہم نے تو نیک نیتی کے ساتھ ان کے ساتھ مذاکرت بھی کئے ہیں اور اپنے مطالبات بھی ان کے سامنے رکھ دئیے ہیں اب اگر حکومتی کمیٹی کے پاس وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کی گارنٹی دینے کا اختیار ہی نہیں ہے تواس پر ہم کیا کر سکتے ہیں اس کے لئے تو حکومتی کمیٹی کو ہی خود کو بااختیار بننا ہو گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کس فارمولے کی ضرورت ہے اور کس کی نہیں یہ بات بھی حکومت نے ہی طے کرنی ہے ہم اپنے مطالبات کے پورا ہونے تک اپنا پر امن دھرنا جاری رکھیں گے۔
عبد الغفور حیدری