لشکر کشی سے حکومت پر دھاوا بولنے کی روش ختم ہونی چاہئے
تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکرتی کمیٹی نے نیک نیتی کے ساتھ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ساتھ مذاکرت کا سلسلہ شروع کیا ہے اب اگر اپوزیشن بھاری اکثریت سے منتخب ہونیو الے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرے گی تواس غیر قانونی اور غیر آئینی مطالبے کو ہم کیسے قبول کر لیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر ا عظم عمران خازن کو عوام نے منتخب کیا ہے اور ہماری حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے کے بعد انتخابات میں اگر عوام نے انہیں مسترد کرنا ہو گا تو وہ اپنے ووٹ سے مسترد کردیں گے لیکن عوام کے علاوہ یہ حق کسی کو نہیں دیا جا سکتا کہ وہ لشکر کشی کرکے منتخب جمہوری حکومت پر دھاوا بول دیں یہ روش ختم ہونی چاہئے۔
صداقت عباسی