اپوزیشن حکومتی پیشکش مان لے تو ڈیڈ لاک ختم ہو جائیگا
حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہئے اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو حکومتی کمیٹی سے بات چیت کرکے اپنا دھرنا ختم کردینا چاہئے حکومت معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اس لئے تو حکومت نے مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی اپنی مذاکرتی کمیٹی قائم کردی تھی اب یہ اپوزیشن کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ بات چیت سے مسائل کا حل نکالے تاکہ ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو سکے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن لچک دکھاے اور حکومت کی انتخابی اصلاحات لانے کی پیشکش کو مان لے تو آج ہی ڈیڈ لاک ختم ہو جائے گا۔
فیصل سبز واری