جنرل باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات،سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العائش نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سلامتی کے سلسلے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
جنرل باجوہ ملاقات