دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں،حفیظ شیخ
اسلام آباد (آئی این پی) مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،تمام دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے، پاکستان میں بیرون ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کے لئے بہت سی آسانیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے بدھ کے روز قطری سفیر سفر بن مبارک نے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معیشت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر قطری سفیر سفر بن مبارک نے کہا کہ قطری انویسٹرز پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں جبکہ قطری سرمایہ کار پاکستان کے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
حفیظ شیخ