فردوس شمیم نقوی نے شہر میں تجاوزات کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا

فردوس شمیم نقوی نے شہر میں تجاوزات کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے شہر میں تجاوزات کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ کراچی کی سڑکیں اور فٹ پاتھ چارجڈ پارکنگ، پبلک ٹرانسپورٹ کی پارکنگ، ٹھیلوں، پتھارے لگانے والوں اور کچرا کنڈیوں کے لئے استعمال کی جارہی ہیں۔کراچی کی سڑکیں اور فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے والوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ ایسا لگتا ہے یہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ صوبے کے بڑے شہر مثلا کراچی، حیدرآباد میں سڑکوں کا نظام بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ایسا لگتا ہے یہاں حکومت یا کوئی ذمہ دار نہیں جو ان شہروں کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلا سکے۔شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے پارکنگ ٹپو قائم کئے جائیں۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ شہر کے کسی علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوتا ہے کہ دوسرے دن وہاں پھر سے تجاوزات قائم کردی جاتی ہیں۔ شہر میں متعلقہ ادارے ان تجاوزات کے خلاف کاروائی میں ناکام ہوچکے ہیں۔ لہذا ہم وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر توجہ دی جائے اور اسے ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -