افتخار احمد نے آسٹریلیوی سرزمین پر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

  افتخار احمد نے آسٹریلیوی سرزمین پر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

  



کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میں نمبر چھ پر کینگروز کے دیس میں سب سے بڑا سکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیوی کپتان ایرون فنچ کے پاس تھا جنہوں نے 2011ء میں انگلینڈ کے خلاف میلبورن کرکٹ گرا?نڈ پر33گیندوں پر53رنز کی باری کھیلی تھی۔افتخار احمد نے 34گیندوں پر 5چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے62رنز کی باری کھیلی تھی جس نے پاکستان کا سکور150تک پہنچانے میں مدد دی۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی بیٹسمین افتخار احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ تیسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرلی جائے گی۔افتخار احمد کا کہنا تھا کہ اچھی اننگز کھیلنے کے باوجود بھی شکست پر انہیں بہت زیادہ مایوسی ہوئی کیونکہ اگر پاکستان کو کامیابی مل جاتی تو کیریئر بیسٹ اننگز کا لطف دوبالا ہو جاتا۔ایک سوال پر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی باؤلرز قابل بھروسہ اور باصلاحیت ہیں جو 150رنز کا کامیابی کے ساتھ دفاع کر سکتے تھے لیکن یہ سٹیو سمتھ کا دن تھا جنہوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکال کر لے گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی مثبت انداز سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اور مستقبل میں بھی ان کی جانب سے یہی کوشش جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی