بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا

  



راجکوٹ (اے پی پی) بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش ٹیم کو بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ویرات کوہلی آرام کی غرض سے ٹی 20 سیریز میں شرکت نہیں کررہے تاہم وہ مہمان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرینگے۔ بنگلہ دیشی ٹیم قیادت محمد اللہ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ آج جمعرات کو راجکوٹ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 نومبر کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی