سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرچری ورکشاپ آج ہوگی

سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرچری ورکشاپ آج ہوگی

  



اسلام آباد (این این آئی) سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ آرچری ورکشاپ (آج) جمعرات کو کراچی میں ہوگی۔سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منصور شہزاد نے بتایا کہ ورکشاپ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین سپورٹس ٹیچرز حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو تیر اندازی کے کھیل کے نئے قوانین کے حوالے سے اور دیگر معاملات سے آگاہ کرناہے۔ عالمی کوالیفائڈ کوچ حسن عبداللہ کے علاوہ دیگر کوچز لیکچرز اور پریکٹیکل تربیت بھی دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی