قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کا تیسرا روز مکمل

  قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کا تیسرا روز مکمل

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان کی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی ہے۔ سدرن پنجاب کے 502 رنز کے جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 295 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مڈل آرڈر بیٹسمین حسین طلعت اور کپتان عمران فرحت کے درمیان 119 رنز کی شراکت بھی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نہ نکال سکی۔۔ فالو آن کا شکاربلوچستان کی ٹیم کودوسری اننگز میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔دن کے اختتام پر 30 کے مجموعی اسکور پر بلوچستان کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔ عظیم گھمن 11 اور جلات خان 2 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ بلوچستان کی ٹیم تاحال 177 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔دوسری جانب اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ناردرن اور سنٹرل پنجاب کے درمیان میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا۔میچ میں ناردرن کو جیت کے لیے 260 رنز جبکہ سنٹرل پنجاب کو 5وکٹیں درکار ہیں۔ سنٹرل پنجاب کیظفر گوہر اور بلال آصف پر مشتمل اسپن جوڑی کی بدولت 381 رنز کے تعاقب میں 121اسکور پر ناردرن کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی ہے۔ دونوں اسپنرز تاحال میچ میں مشترکہ طور پر 12 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔۔ 35 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔ادھر چھٹے راؤنڈ کے تیسرے روز بارش کے باعث ایبٹ آبادکرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل کا آغاز نہ کیا جاسکا۔ سندھ نیپہلی اننگز میں خیبرپختونخوا کے 288 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنارکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی