کوہلی نے اہلیہ انوشکاکے ہمراہ بھوٹان میں 31ویں سالگرہ منائی
تھمپو /بھوٹان(آئی این پی) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ بھوٹان میں 31ویں سالگرہ منائی۔ویرات کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ بھوٹان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں وہیں پر انھوں نے اپنی31ویں سالگرہ بھی منائی۔ انوشکا نے اس موقع پر خوبصورت وادی میں کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں جبکہ کوہلی نے ٹویٹر پر ایک خصوصی نوٹ اپنے 15سال کے ورژن کیلیے لکھا جب انھیں فیملی میں چیکو کے نام سے پکارا جاتا تھا۔انھوں نے لکھا کہ ویرات زندگی نے تمھارے لیے بڑی چیزیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں مگر تمھیں ہر ایک کیلیے تیار اور ہر موقع جو ملے اسے حاصل کرنا ہوگا اور کبھی بھی کسی چیز کو اپنے لیے یقینی نہیں سمجھنا۔