پی جی اے ترکش ایئر لائنز اوپن گالف ٹورنامنٹ آج ترکی میں شروع ہوگا

پی جی اے ترکش ایئر لائنز اوپن گالف ٹورنامنٹ آج ترکی میں شروع ہوگا

  



استنبول (اے پی پی) پی جی اے ترکش ایئر لائنز اوپن گالف ٹورنامنٹ (آج) جمعرات سے ترکی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کے نامور گالفر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں برطانوی گالفر جسٹن روز ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 70 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چار روزہ ایونٹ 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی