پیٹ کمنز پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے

پیٹ کمنز پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے

  



سڈنی(آئی این پی) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کمنز کی جگہ بلی اسٹین لیک تیسرے ٹی 20میں ٹیم کا حصہ ہوں گے، یہ فیصلہ مستقبل میں ہونے والے ٹیسٹ میچز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔آسٹریلو کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ پرتھ میں تیز پچ کی وجہ سے شان ایبٹ کو بھی کھلایا جاسکتا ہے، کمنز نے رواں سال کافی کرکٹ کھیلی ہے، پیٹ کمنز نے اس سے پہلے کافی میچز کھیلے ہیں اس لیے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آنے والی ٹیسٹ سیریز میں اپنا بیسٹ دے سکیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی