پی سی بی نے سینکڑو ں ملازمین کو بغیر تنخواہ کے ہی فارغ کر دیا

پی سی بی نے سینکڑو ں ملازمین کو بغیر تنخواہ کے ہی فارغ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی نے سینکڑو ں ملازمین کو بغیر تنخواہ کے ہی فارغ کر دیاپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر سے 250 ملازمین کو بغیر تنخواہ دیئے نوکریوں سے فارغ کر دیا۔ذرائع کے مطابق دو ہفتے گزرنے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ راولپنڈی ریجن کے کیوریٹر واجد حسین انتقال کر گئے، ان کو تین ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔پی سی بی کا ڈومسٹک سسٹم تبدیل، 16 ریجنز 6 ایسوسی ایشنز میں ضمن، حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ واجد حسین کی وفات پر افسوس ہے، اْن کے لواحقین کے لیے جو کر سکتے ہیں کریں گے۔ترجمان پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو بقایاجات ایک دو روز میں مل جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ریجنز ختم ہونے کے بعد انسانی ہمدردی کے تحت ملازمین کو دو ماہ کا کانٹریکٹ دیا گیا تھا، ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے معاملات پر کام جاری ہے۔