یاکشائر وائکنگز کا آئندہ سال ٹی ٹونٹی بلاسٹ کیلئے نکولس پوران سے دوبارہ معاہدہ

    یاکشائر وائکنگز کا آئندہ سال ٹی ٹونٹی بلاسٹ کیلئے نکولس پوران سے دوبارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمیکا (اے پی پی) انگلش کلب یاکشائر وائکنگز نے آئندہ سال کے لئے شیڈول ٹی ٹو نٹی بلاسٹ کیلئے ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بلے باز نکولس پوران سے دوبارہ معاہدہ کر لیا، 24 سالہ نکولس پوران نے گذشتہ سیزن میں یاکشائر وائکنگز کی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، انہوں نے لیسٹر شائر کے خلاف ایک میچ میں 28 گیندوں پر 67 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، کوچ اینڈریو گیل نے کہا ہے کہ وہ نکولس پوران کے ساتھ اس معاہدہ پر مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ نکولس پوران نے گذشتہ سیزن میں ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نکولس پوران کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ نکولس پوران معاہدے کے تحت آئندہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ کیلئے یاکشائر کو دستیاب ہوں گے۔
نکولس پوران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یاکشائر سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوش ہوں اور اب یاکشائر کی طرف دوبارہ کھیلنے کیلئے پر جوش ہو رہا ہوں، کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ نکولس پوران 120 ٹی 20 میچوں میں 143.78 کی اوسط سے 2,302 رنز بناچکے۔