مرغزار ہاؤسنگ سوسائٹی کو بہترین رہائشی کمیونٹی میں تبدیل کیا،شہزاد چیمہ

مرغزار ہاؤسنگ سوسائٹی کو بہترین رہائشی کمیونٹی میں تبدیل کیا،شہزاد چیمہ

  



لاہور(پ ر) صدر مرغزار ہاؤسنگ سوسائٹی چوہدری شہزاد احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ہم نے اقتدار میں آتے ہی سوسائٹی کی 17کنال خالی جگہ سے قبضہ ختم کروایا اور اس زمین کو اپنے ذاتی مصرف میں لانے کیلئے اپنا قبضہ قائم کیا۔ اس کے بعد سوسائٹی کی تمام مین سڑکیں کارپٹ کروائیں، سوسائٹی کی تمام گلیوں میں ٹف ٹائل لگوائی جس کی بدولت ہماری سوسائٹی کی ابتر حالت سے چھٹکارا ملا اور اس کا اندراج لاہور کی بہترین سوسائٹیز میں ہوتا ہے سوسائٹی کے پارکس میں جوگنگ ٹریک بنائے اور خوبصورت اور اچھی قسم کے پودے لگائے بہترین قسم کی لائٹس سے مزین کیا بچوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور غلط محفلوں سے بچانے کی غرض سے Eبلاک پارک مرغزار کرکٹ کلب کا آغاز کیا گیا اور تعلیمی سرگرمیوں میں بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف پروگراموں کے تحت انعامات تقسیم کیے اور تقریری مقابلے بھی کروائے گئے۔ امید ہے یہ اقدام ہماری آنیوالی نسلوں کے مستقبل کیلئے بہت بہتر ثابت ہوگا۔

اسی طرح ہم نے اپنی سوسائٹی کی خواتین کی خواہشات پوری کرنے کی غرض سے مینہ بازار کا انعقاد بھی کیا جسے بہت پذیرائی ملی۔ مستقبل میں مرغزار میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح بہت جلد کردیا جائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4