ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کااجلاس،ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

      ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کااجلاس،ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

  



لاہور(جنر ل رپورٹر) اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس تحصیل رائیونڈ میں ہوا۔ فشریز، ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں اقبال زون ڈینگی ورکرز کی گزشتہ چھ روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی ڈی او ایچ اقبال زون نے اے سی رائیونڈ عدنان بدر کو بریفنگ دی۔اقبال زون میں دوران آؤٹ ڈور سروئلنس 8649 مقامات، 55432 کنٹینرز کی چیکنگ کی جبکہ11 لاروا کی نشاندہی ہوئی اور دوران ان ڈور سرویلنس45885گھروں، 349761 کنٹینرز کی چیکنگ کی گئی جبکہ 159 لاروا برآمد ہوئے۔اے سی رائیونڈ نے اقبال زون کی زیرالتوا04 ڈی وی آرز کو بھی فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ علا وہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان بدر نے اراضی ریکارڈ سنٹر پاجیاں رائیونڈ روڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے پٹوارخانہ، ڈائری برانچ کا جائزہ لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4