پولیو ورکر جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،دانش افضال

پولیو ورکر جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،دانش افضال

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ پولیو مہم تیسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اورپولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز جانفشانی اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام الناس بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اوربچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پولیو مہم کے حوالے سے متحرک ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے 68 قصور پورہ کا دورہ کیا اور پولیو اور ڈینگی ورکرز کی مانیٹرنگ کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے راوی زون کا دورہ کیا،اے سی کینٹ عفت خان نے تحصیل کینٹ کا دورہ کیا۔

،اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے یو سی112،اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی31،اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگرنے یو سی94 کا دورہ کیا

مزید : میٹروپولیٹن 4