والٹن لائیرز فورم کے زیراہتمام لاہور بار کیلئے امیدواروں کا انتخاب
لاہور(پ ر)والٹن لائرز فورم کے زیر اہتمام لاہور بار ایسوسی ایشن 2020-21 کے انتخابات کے لئے بذریعہ ووٹنگ امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔منتخب کردہ سیٹوں کیلئے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ کامیا ہونے والے امیدواروں میں جی۔اے خان طارق (امیدوار برائے صدر)، کرم نظام ران نائب صدر، ریحان احمد خان سیکرٹری، میاں اسامہ جوائنٹ سیکرٹری، علی عمران بھٹی فنانس سیکرٹری، میاں سخاوت نائب صدر کینٹ اور ندیم ضیاء بٹ نائب صدر ماڈل ٹاؤن شامل ہیں۔ تمام امیدواروں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد وکلاء برادری کو درپیش تمام مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض الیاس امین مغل ایڈووکیٹ (جنرل سیکرٹری) نے انجام دئیے۔ عامر صدیق باجوہ ایڈووکیٹ (صدر)، محمد شہباز خان ایڈووکیٹ (سینئر نائب صدر)، مزمل حسین جٹ ایڈووکیٹ (نائب صدر)، الیاس امین مغل ایڈووکیٹ (جنرل سیکرٹری)، عامر جاوید وڑائچ (فنانس سیکرٹری) اور ملک ظہیر رفیق (انفارمیشن سیکرٹری) نے کہا کہ والٹن لائرز فورم نے ہمیشہ پروفیشنل اور ایماندار وکلاء کو سپورٹ کیا اسی وجہ سے والٹن لائرز فورم کو ہر سطح پر پذیرائی ملی۔
اور ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔