پروگرام”خبر کچھ یوں ہے“ کو بے حد پذیرائی ملی ہے،ماہ نور

پروگرام”خبر کچھ یوں ہے“ کو بے حد پذیرائی ملی ہے،ماہ نور
 پروگرام”خبر کچھ یوں ہے“ کو بے حد پذیرائی ملی ہے،ماہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ،ماڈل اور ہوسٹ ماہ نورنے کہا ہے کہ نجی ٹی وی سے میرے پروگرام ”خبر کچھ یوں ہے“کو اتنی زیادہ پذیرائی ملی کہ بیان سے باہر ہے۔ماہ نور نے کہا کہ اہم نوعیت کی خبروں پر مبنی اس پروگرام میں میرے ساتھ ٹی وی اور تھیٹر کے جانے مانے اداکار شاہ رول علی بھی ہوتے ہیں۔میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کچھ نیا اور منفرد کرکے دکھاؤں میں ان دنوں اپنی ٹی وی شوز اور دیگر پروگراموں کی ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ اپنے چینل کو پروموٹ کرنے میں اتنی مصروف ہوں کہ مجھے کسی اور کے بارے میں سوچنے کی فکر ہی نہیں میرے دشمن اور حاسد دن رات میرے خلاف سازشوں میں مصروف رہتے ہیں میں تو صرف اتنا کہوں گی کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے۔
ماہ نور نے کہا کہ میں نے تھیٹر چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکیا تھا اور ابھی تک اپنے فیصلے پر قائم ہوں میری ذاتی رائے میں ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی۔ماہ نورنے بتایا کہ اس وقت تھیٹر میں بھی نمبر ون کی دوڑ چل نکلی ہے مگر ہر ڈانس کرنے والی لڑکی پرفارمر نہیں ہوتی جو لڑکیاں رول کا گلہ کرتی ہیں ان میں سیکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی بلکہ وہ صرف حسدکی آگ میں جلتی رہتی ہیں ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور اس بات کاخیال رکھا ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کروں جو ملک کی بدنامی کا سبب بنے کیونکہ فنکار ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے اپنے کام سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

مزید :

کلچر -