اداکارہ رابعہ بٹ دو ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف

  اداکارہ رابعہ بٹ دو ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف
   اداکارہ رابعہ بٹ دو ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ رابعہ بٹ ان دونوں اپنے آنے والے دو ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں، جنہیں جلد ہی نشر کیے جانے کا امکان ہے۔رابعہ بٹ کے دونوں ڈرامے ایک ہی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بن رہے ہیں اور دونوں کو ’نجی ٹی وی‘ پر نشر کیا جائے گا۔ڈراموں کے حوالے سے رابعہ بٹ نے بتایا کہ ان کے دونوں ڈراموں کی کہانی اور کاسٹ انتہائی شاندار ہے اور شائقین کو منفرد مواد دیکھنے کو ملے گا۔رابعہ بٹ نے بتایا کہ ان کے ایک ڈرامے کا نام ’مجھے ودا کر‘ ہے، جس میں ان کے ساتھ بڑی کاسٹ ایکشن میں دکھائی دے گی۔ماڈل و اداکارہ کے مطابق ان کے ساتھ عدنان صدیقی، سجل علی، احد رضا میر اور میرا سیٹھی سمیت دیگر فنکار ’مجھے ودا کر‘ میں نظر آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کی ہدایات احسن طالش دیں گے جن کے ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔انہوں نے ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے بتایا کہ ’مجھے وداع کر‘ ایک تھرلر ڈراما ہوگا اور شائقین کو فرحت اشتیاق کے قلم سے لکھی اس ڈرامے کی کہانی بے حد پسند آئے گی۔

انہوں نے اپنے دوسرے ڈرامے کے حوالے سے بتایا کہ اس کی کہانی بھی اچھی ہے، تاہم وہ خاندان اور ایک ماں کے گرد گھومنے والی کہانی پر مبنی ہے۔ ان کے دوسرے ڈرامے کی ہدایات میر سکندر دے رہے ہیں اور اس کی کاسٹ میں بھی ان کے ساتھ بڑے اداکار کام کرتے دکھائی دیں گے۔رابعہ بٹ نے کافی وقت کے بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ واحد اداکارہ نہیں ہے جو کافی وقت کے بعد اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

مزید : کلچر