ماریہ واسطی کی ترکی میں پیرا گلائڈنگ کرتے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  ماریہ واسطی کی ترکی میں پیرا گلائڈنگ کرتے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ و ماڈل ماریہ واسطی کی ترکی میں پیرا گلائڈنگ کرتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر نہایت تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ماریہ واسطی نے پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے فضا میں پراعتماد پرواز کر کے اس بات کو ثابت کر دیا کے وہ ایک باہمت اور بہادر خاتون ہیں۔ ماریہ واسطی نے ترکی میں پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے فضا میں پْراعتماد پرواز کی، اس موقع پر بنائی گئی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماریہ واسطی نے لکھا کہ پیراگلائڈنگ تفریح سے بھرپو تجربہ اور حوصلہ افزا مہم جوئی ہے جس کے دوران فطرت کے حسین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں اور قدرت کے شاہکار مناظر دل موہ لیتے۔
ہیں۔

مزید :

کلچر -