فنی زندگی میں صرف عزت کمائی، مایا سونو خان

فنی زندگی میں صرف عزت کمائی، مایا سونو خان
 فنی زندگی میں صرف عزت کمائی، مایا سونو خان

  



لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل مایا سونوخان نے کہا ہے کہ زندگی میں ہر انسان سے کسی نہ کسی مقام پر کوئی نہ کوئی غلطی سرزد ہوتی ہے اگر کوہ کسی دوسرے کی جانب انگشت نمائی کرنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانک لے تو یقیناً بہت سارے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا اور گناہ سے بھی بچ جائے گا۔مایا سونو خان نے کہا کہ رابی پیرزادہ سے جو بھی غلطی ہوئی ہے اس کے حوالے سے اس نے اپنے رب سے معافی مانگ لی ہے اب ہم سب کو اس بارے میں مزید لب کشائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں رابی پیرزادہ کو مکمل طور پر سپورٹ کرتی ہوں۔مایا سونو خان نے کہا کہ میں نے اپنی ساری فنی زندگی میں صرف عزت کمائی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے‘ بعض اداکاراؤں نے بھارت میں جس طرح کا کام کیا ہماری ثقافت اس کی اجازت نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس شعبے سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔ کوئی شوبز کو برا کہے میں اسے ہرگز برداشت نہیں کرتی اور اسے کھری کھری سنانے سے بھی گریز نہیں کرتی۔مایا سونوخان نے مزید کہا کہ فنکار کے پاس بھی دل ہوتا ہے بلکہ ہم لوگ زیادہ حساس ہوتے ہیں، لوگوں کی خوشیوں کیلئے بعض اوقات دکھ ہونے کے باوجود اپنے چہروں پرمسکراہٹ رکھتے ہیں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے میں ان دنوں اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لئے شوبز سے دور ہوں۔

مزید : کلچر