دوسری الحمراء قومی نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

دوسری الحمراء قومی نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس
 دوسری الحمراء قومی نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

  



لاہور (فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل مصوری کی اقدار کی احسن انداز میں پرورش کر رہی ہے، ہمارے مصور نے ہر دور میں سماج کو خوبصورت بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے، دوسری الحمرا نیشنل ایگزی بیشن تجربہ کار اور نئی نسل کے مصوروں کے درمیان ایک اہم سنگم کی حیثیت رکھتی ہے اس سے نوجوان آرٹسٹوں کو نامور مصوروں سے اس فن کی صحیح تکنیک کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا ا ظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان دوسری نیشنل ایگزی بیشن کے انعقاد کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ مصوری کے میدان میں الحمرا نوجوان مصوروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے مسلسل مواقع فراہم کر رہا ہے،ہمارا مصور اپنے فن کے ذریعے سماج اور مصوری کی خدمت کو آرزو مند میں ہے جس میں کامیابی نہایت خوش آئندہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں مصور اپنے آرٹ کے ذریعے معاشرے میں مختلف چیزوں کی نہ صرف نشاندہی کرتا ہے بلکہ انکے بنائے فن پارے سماجی اصلاح و آگہی کا بھی باعث بنتے ہیں۔اجلاس میں قومی نمائش کو رواں ماہ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔نمائش میں شرکت کرنے کے لئے اب تک پاکستان بھر سے 50آرٹسٹوں کاکام موصول ہو چکا ہے جو کہ ابھی جاری ہے۔نمائش میں آویزاں فن پاروں کا کتابچہ(Catolag)بھی شائع ہوگا جو افتتاح کے موقع پرآرٹسٹوں کو دیا جائے گا۔نمائش ہر سال آرٹ سے محبت کرنے والوں کو سینکڑوں آرٹسٹوں کاکام دیکھنے کا موقع فراہم کررہی ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر لابئریری اینڈ آرکائیو محمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری، نیاز حسین لکھویرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ مینا ہارون و دیگر افسران نے شرکت کی۔واضح رہے الحمراء فن کو تخلیق کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا بہترین پلیٹ فارم ہے یہ ہر سال اس نیشنل نمائش کاباقاعدہ انعقاد کررہاہے،یہ نمائش رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہوگی جو10روز تک جاری رہے گی۔

مزید : کلچر