ایشیاء پیس فلم فیسٹیول 20 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا

    ایشیاء پیس فلم فیسٹیول 20 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا
     ایشیاء پیس فلم فیسٹیول 20 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا

  



لاہور(فلم رپورٹر) ایشیاء پیس فلم فیسٹیول 20 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔ تین دن جاری رہنے والے فیسٹیول میں 40 ممالک کی 125فلمیں دکھائی جائیں گی۔ ایشیاء پیس فلم فیسٹول کا انعقاد موجودہ حالات میں امن،رواداری، محبت اور باہمی اتحاد کی طرف ایک مثبت کوشش ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت فلم انڈسٹری کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔یہ فلم فیسٹیول ایشیائی ممالک کے فلم میکر اور فنکاروں کا قریب لانے میں اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ فلم فسٹیول کے ذریعے نوجوان نسل کو موجودہ دور میں معاشروں کے اندر پائے جانے والے بے چینی اور مشکلات پر قابو پانے کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔فلم ایک پاور فل میڈیم ہے اور یہ مختلف اقوام کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے کی ثقافت سے ا?گاہی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس فلم فیسٹیول سے ایشیائی ممالک کے مابین روابط مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ فیسٹیول میں 40ممالک کی125فلمیں دیکھائی جائیں گی۔جبکہ اب تک 370 فلمیں پیش کی گئی ہیں۔جن میں سے چار کیٹگریز میں 125 فلموں کو منتخب کیا جائے گا۔

مزید : کلچر