ایف آئی اے کا رابی پیرزادہ کی تصاویر‘ ویڈیوزہٹانے سے انکار

  ایف آئی اے کا رابی پیرزادہ کی تصاویر‘ ویڈیوزہٹانے سے انکار
   ایف آئی اے کا رابی پیرزادہ کی تصاویر‘ ویڈیوزہٹانے سے انکار

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ایف آئی اے کی جانب سے غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوزہٹانے سے انکار کردیا گیا۔رابی پیرزادہ کی غیر اخلاقی ویڈیو و تصاویرسے متعلق تنازع تاحال حل نہ ہوسکا۔ گلوکارہ کی جانب سے ایف ائی اے کودرخواست دائر کی گئی ہے جس میں ویڈیواور تصاویر فوری طور پرسوشل میڈیا ویب سائٹس سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔گلوکارہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کوتنازع سے متعلق شدید ذہنی اذیت کاسامناہے۔رابی پیرزادہ نیدرخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ انہوں نے کمپنی کواپنا فون واپس کیا تھا جس میں ان کی وڈیوزاور تصاویر موجود تھیں اور سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئیں تھیں۔

ایف آئی اے نے رابی پیرزادہ کی تصاویراورویڈیوزکوسوشل میڈیاویب سائٹس سے ہٹانے کے حوالے سیکہا گیا ہیکہ یہ کام ان کا نہیں بلکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ڈیوٹی ہیاور اس سلسلے میں گلوکارہ کی درخواست پی ٹی اے کوارسال کردی گئی ہے۔

مزید : کلچر