ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“ کے پرستاروں کیلئے بری خبر
لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“ کے پرستاروں کے لئے بری خبر آگئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرامے کی مزید ریکارڈنگ روک دی گئی ہیں جس کی ایک بڑی وجہ اگلی اقساط کا سکرپٹ مکمل نہ ہونا ہے جبکہ دوسری طرف ڈرامے کے دو اہم کردار وہاج علی اور احد رضا میر علیل ہیں کیونکہ دونوں ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں جنہیں مکمل تندرست ہونے میں ابھی چند دن اور لگ سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید معلوم ہوا ہے پہلے 17 اقساط کی ریکارڈنگ مکمل کی جاچکی ہے کہ اگلی پانچ اقساط کا سکرپٹ ابھی مکمل ہی نہیں کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بنائی جانے والی یہ سیریل پی ٹی وی اور نجی ٹی وی سے نشر کی جارہی ہے جس کے ڈائریکٹر سیفی حسن ہیں۔