ہمایوں سعیدفلم ”نرم گرم“کی تیاریوں میں مصروف

ہمایوں سعیدفلم ”نرم گرم“کی تیاریوں میں مصروف
 ہمایوں سعیدفلم ”نرم گرم“کی تیاریوں میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں سعید ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے ساتھی اداکار واسع چوہدری کی لکھی گئی اگلی فلم ’نرم گرم‘ کو بھی پروڈیوس کریں گے۔ہمایوں سعید نے فلم کے حوالے سے تفصیلات بتائے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم کی کہانی 2 مرد مرکزی اداکاروں کے گرد گھومتی ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ایک مرکزی مرد کا کردار واسع چوہدری ادا کریں گے، تاہم تاحال دوسرے اداکار کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ساتھ ہی ہمایوں سعید نے بتایا کہ فلم کی مرکزی اداکاراؤں سمیت دیگر کاسٹ کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
جا سکا۔اداکار نے بتایا کہ اگرچہ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ فلم کب تک ریلیز ہوگی تاہم اس کی شوٹنگ پاکستان میں ہی کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -