اسماء کاشف کی شہرت امریکہ تک پہنچ گئی

  اسماء کاشف کی شہرت امریکہ تک پہنچ گئی
   اسماء کاشف کی شہرت امریکہ تک پہنچ گئی

  



لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کی نامور انٹر نیشنل ماڈل اسماء کاشف کی شہرت امریکہ تک پہنچ گئی،اسماء کودو ماہ قبل امریکہ میں ایک مختصر دورانیے کی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی جس کوانہوں نے قبول کرلیا تھا،فلم کی تمام شوٹنگ امریکہ میں کی گئی،اسماء کاشف فلم میں ایک پاکستانی ماں کا رول ادا کررہی ہیں۔فلم 11نومبر کو امریکہ میں ہی ریلیز ہو گئی۔اس حوالے سے ماڈل و سابق مس پاکستان اسماء کاشف نے بتایا کہ کسی غیر ملکی فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگوار رہا ہے۔مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔شروع میں مجھے اس مختصر رول پر کام میں بہت دشواری پیش آئی لیکن فلم کی پوری ٹیم نے میری بہت حوصلہ افزائی ہے۔مجھے امید ہے کہ فلم میں میرے رول کو پسند کیا جائے۔

امریکہ جیسی بڑی انڈسٹری میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

مزید : کلچر