ایوان اوقاف میں محفل میلادؐ،40پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا

                ایوان اوقاف میں محفل میلادؐ،40پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام آج ایوان اوقاف (نزد ہائی کورٹ)کے کمیٹی روم میں محفل میلاد مصطفٰی ؐ کا انعقاد ہوا۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ،سیکر ٹری اوقاف محمد محموداورڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر رضا بخاری نے 40پونڈ وزنی کیک کاٹ کر محفل میلاد کا آغازکیا۔اس محفل میں محکمہ اوقاف کے دیگر افسران و اہلکاران، شرکاء کے علاوہ نامور نعت خواں حضرات،علماء کرام و دانشور حضرات نے شرکت کی۔وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ محفل میلاد مصطفیٰؐ کا بنیادی مقصد آپ ؐ کی حیات طیبہ کو نعت گوئی کے ذریعے اپنی محبت کا آپ ؐ سے اعلیٰ درجے کا اظہار و عقیدت ہے۔ امن،رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور نبی کریم ؐکی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہی ہم سب کے لئے فضیلت کی بات ہے نعت خواں حضرات نے نبی کریم ؐ کی زندگی کے اخلاقی اور روحانی زندگی کے پہلوؤں پرنعت خوانی کے ذریعے روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں انسانی اورا خلاقی پہلو کو فروغ دینے اور مسلم امّہ کے مابین تنوع کو قبول کرنے ایک تکثیر پسند سماج کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ بحیثیت امت واحدہ اور امت مسلمہ نبی کریم ؐکی سیرت مبارکہ پر عمل نہایت ضروری ہے۔
محفل میلادؐ