حضرت سید عزیز الدین الحسنیؒکا 829واں عرس آج شروع ہو گا

  حضرت سید عزیز الدین الحسنیؒکا 829واں عرس آج شروع ہو گا

  



لاہور(فلم رپورٹر)حضرت سید عزیز الدین الحسنی والحسینی المعروف حضرت پیر مکیؒ کے829ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ عرس کی تقریبات کا افتتاح صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امورپنجاب اورکیپٹن (ر)محمد محمود سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب،ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف بعداز نمار ظہرچادر پوشی کی رسم سے کریں گے۔اس موقع پر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور و دیگر مشائخ عظائم بھی شریک ہونگے۔ محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت اور دربار شریف پر آنے والے زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ عرس کے ایام میں تقسیم لنگر کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔جس کے لئے مبلغ 2,66,000/-روپے مختص کیے گئے ہیں۔اس موقع پرسکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

عرس

مزید : میٹروپولیٹن 1