پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کا پلیٹ فارم سرمایہ کاروں کے حقوق کی بات کرتا ہے
لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے آرگنائزر کاشف امین نے کہا ہے کہ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کا پلیٹ فارم پاکستانی سرمایہ کاروں کے حقوق کی بات کرتا ہے،پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں وزیر اعظم اور دوسرے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے بھی چائنہ کے دورے اس حوالے کامیاب رہے ہیں۔
کہ ان سے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،انہوں نے مزید کہا ہے کہ چائنہ مستقبل کی سپر پاور ہے اور ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ چائنہ ہمارا قریبی اور سب سے گہرا دوست ہے،پاکستان میں سی پیک کا منصوبہ اسی دوستی کا مظہر ہے۔