ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر بھر کے دورے،صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

        ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر بھر کے دورے،صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راوُ امتیازاحمدنے الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور شہر میں جاری صفائی آپریشن و انتظامات کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد نے گلبرگ،فردوس مارکیٹ،علی زیب روڈ،ظہور علیہی روڈ،شاہ جمال، شادمان،جیل روڈ، فیروزپور روڈ، چوبرجی،ساندہ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔وزٹ کے دوران ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے ترک کنٹریکٹرز کی تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو فیلڈ میں یقینی بنانے اور صفائی آپریشن کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔

شہر میں صفائی کی صور تحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ورکرز سمیت تمام انتظامیہ ہمہ وقت شہریوں کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہر افسر اپنے اپنے علاقے کا ذمہ دار ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئیکا ر لایا جائے گامگر صفائی قائم رکھنے میں شہری بھی ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے محکمہ سر گرم عمل ہے مگر محکمہ کی کار کردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔

ایم ڈی

مزید : میٹروپولیٹن 1