ڈینگی کے کیسز میں کمی،وزیر صحت کی انتظامی افسران کو شاباش

  ڈینگی کے کیسز میں کمی،وزیر صحت کی انتظامی افسران کو شاباش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کیبنٹ کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبائی وزیراوقاف سعیدالحسن جعفری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) محمداعجاز، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان، ڈی سی لاہوردانش افضال اور وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات نے شرکت کی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی کیسزمیں واضح کمی پرصوبہ بھرکی انتظامیہ کوشاباش دیتی ہوں۔ صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اسی محنت سے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔