عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شوکت لالیکا

  عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شوکت لالیکا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیرزکوۃوعشر میاں شوکت علی لالیکا کی مرکزی پنجاب پارٹی آفس آمد، میاں شوکت علی لالیکا نے پارٹی آفس میں کھلی کچہر ی لگائی، کارکنوں، عوام کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے، صوبائی وزیرمیاں شوکت لالیکا سے ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل، آپا صادقہ صاحب داداورروبینہ جمیل، نسیم زہراء، سمیراعابد،راجہ عابد یونس، انیلہ بیگ،ایڈوائزر منسٹر علی رضانقوی، چوہدری الیاس، ندیم قادر بھنڈر، عقیل صدیقی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر شوکت علی لالیکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کارکنوں کے مسائل کو حل کرنا اپنی حکومت کی ترجیح ہے، کارکنوں و عوام کے کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

، ماضی کی حکومتوں نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے مگرملک اور قوم کو بحرانوں میں دھکیلا ہے،انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے۔

شوکت لالیکا

مزید : میٹروپولیٹن 1