مولانا فضل الرحمن صر ف نفاذ اسلام کا مطالبہ کریں،عاکف سعید

مولانا فضل الرحمن صر ف نفاذ اسلام کا مطالبہ کریں،عاکف سعید

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)مولانا فضل الرحمان تمام سیاسی مطالبات ترک کرکے صرف نفاذ اسلام کا مطالبہ کریں۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ نظریہ پاکستان کو عملی شکل دینے سے گریز کرنا ہے۔ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور ہمارا آئین بھی کم از کم الفاظ کی حد تک یہی مطالبہ کرتاہے کہ ملک میں اسلام کا عملی نفاذ ہونا چاہیے۔ لیکن عملاً ہم نے اللہ کے دین سے بغاوت کر رکھی ہے۔ پورا معاشی نظام سود پر استوار ہے۔ لہٰذا ہم اللہ کے عذاب کی زد میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفیٰ یا نئے انتخابات کے مطالبات کو اگر تسلیم کر بھی لیا گیا تو نئی حکومت میں پھر وہی لوگ آئیں گے جو پہلے بھی صرف کرسی کرسی کھیلتے رہے، ان کا اسلام کے نفاذ کے ساتھ کوئی تعلق نہ پہلے تھا نہ اب نظر آتا ہے۔ لہٰذا مولانا فضل الرحمان کی ساری جدوجہدکا اصل محور یہ ہونا چاہیے کہ نئی حکومت ایسی آئے جو ملک میں اسلام کو حقیقتاً نافذ کرے ۔

عاکف سعید

مزید : میٹروپولیٹن 1