ریڈیو پاکستان کے زیراہتمام نعتیہ محفل مشاعرہ،ممتاز شعرا ء کی شرکت
لاہور(سٹی رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں نعتیہ محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے ممتاز نعت گوشاعروں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا سٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ کی زیر نگرانی اس محفل مشاعرہ کی میزبانی کے فرائض نیلما ناہید درانی نے انجام دئیے جبکہ پروڈیوسر عفت علوی اور ایگزیکٹو پروڈیوسر خولہ ارشد تھیں۔ شعراء کرام میں نجیب احمد، گلزار بخاری، اعجاز کنور راجہ،سلیم طاہر،عمران نقوی، شہناز مزمل، منور سلطانہ سرور نقشبندی، سلطان محمود،واجد امیر، شاہدہ دلاور شاہ،شہزاد بیگ، رابعہ رحمان شفقت حسین، نوید مرزا نے نعتیہ کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی یہ مشاعرہ قومی نشریاتی رابطے پر نشر کیا جائے گا