الخدمت فاؤنڈیشن نے پشاور میں صاف پانی منصوبے کا افتتاح کر دیا

  الخدمت فاؤنڈیشن نے پشاور میں صاف پانی منصوبے کا افتتاح کر دیا

  



لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صاف پانی پروگرام کے تحت پشاور میں صاف پانی کے ایک اور منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ پشاورکے گاؤں چمکنی میں نصب کئے گئے اس کمیونٹی ہینڈ پمپ سے کم و بیش 32 مقامی خاندان روزانہ مستفید ہوں گے۔اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے بتایاکہ پاکستان میں اکثردور دراز علاقے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔اس صورتحال کے پیشِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے صاف پانی پروگرام کے تحت ملک بھر میں صاف پانی کے منصوبوں پر کام شروع کررکھا ہے جس سے اس وقت ہزاروں خاندان مستفید ہورہے ہیں۔رواں سال اب تک الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھرمیں صاف پانی کے 372منصوبے مکمل کئے ہیں جن سے قریباََ93ہزار افراد روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔ان منصوبوں سے دور دراز علاقوں میں بسنے والے افراد کو ان کے گھروں کے پاس صاف پانی کی ترسیل ممکن ہوئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1