نوجوانوں کو تباہی سے بچانے کیلئے سیرت طیبہؐ کا مطالعہ کرنا ہو گا،زاہد محمود قاسمی

نوجوانوں کو تباہی سے بچانے کیلئے سیرت طیبہؐ کا مطالعہ کرنا ہو گا،زاہد محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)نوجوان نسل کو تباہی وگمراہی سے بچنے کیلئے سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہئے۔اتباع رسول ؐ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔حضور اکرم ﷺ کی روشن تعلیمات میں تمام مسائل کا حل مضمر ہے۔ آج مسلمانوں کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ رسول اکرم ﷺ کی اتباع سے دوری ہے۔ شرف آدمیت اور تکریم انسانیت کے حوالے سے آپ ؐ کی تعلیمات دنیا کو ہمیشہ رہنمائی عطاء کرتی رہیں گی۔یہ بات مرکزی علماء کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد عائشہ صدیقہ ؓ عمرولاز سمن آباد میں پیغام رحمۃ اللعالمین ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔ کانفرنس سے چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری حافظ محمد امجد،جنرل سیکرٹری پنجاب حافظ مقبول احمد،ڈویژنل صدر مولانا اعظم فاروق،ضلعی صدرمولانا نعیم طلحہ،سٹی صدر مولانا ثاقب عزیز،مولانا الطاف اللہ فاروقی، مولانا عابد فاروقی، مولانا قاسم فاروقی،مولانا عامر اشرف، قاری محمد اسماعیل رحیمی،مولانا عثمان طاہر،قاری اختر عثمانی،قاری کرم داد ودیگر نے خطاب کیا۔