بھارت 1947کی طرح پھر کشمیر میں مظالم پر اتر آیا،سردار ساجد محمود

      بھارت 1947کی طرح پھر کشمیر میں مظالم پر اتر آیا،سردار ساجد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) کشمیرسنٹرکے زیراہتمام یوم شہدائے جموں کشمیر کے سلسلے میں خصوصی تقریب،مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر پنجاب و سابق صدارتی مشیرسید نصیب اللہ گردیزی، امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر پنجاب اعجاز احمد کیانی، مسلم لیگی رہنما غلام عباس میر،انچارج کشمیر سنٹر لاہور سردارساجد محمود،صدر عام لوگ پارٹی آزادکشمیر و وائس چیئرمین ہیومن رائٹس انٹرنیشنل راجہ محمداختر، صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر لاہو رڈویژن فاروق آزاد،صدر مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن راجہ شہزاد احمد، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما انجینئر مشتاق احمد، سینئرکالم نگار مرزا صادق جرال،صدر جموں وکشمیروکلاء محاذ راجہ شیرزمان خان، رہنما جے کے ایل ایف سردارانورخان،معروف سکالر امیر زمان طاہر، چیئرمین جموں وکشمیر ویلفیئرایسوسی ایشن عبداللطیف چغتائی،سابق مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ صاحبزادہ رب نواز خان درانی،راجہ امجد خان،مولانا مشتاق احمد، چوہدری محمد صدیق اور دیگر نے خطاب کیا۔ سردارساجد محمود نے کہا کہ 6نومبر 1947ء کو ڈوگرہ حکومت نے جموں کے مسلمانوں کو پاکستان پہنچانے کا جھانسہ دے کر اڑھائی لاکھ افراد کو دوران سفر بے دردی کے ساتھ شہید کردیاجو تاریخ کا بدترین اور سب سے بڑا قتل عام ہے۔ بھارت نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کررکھا ہے جس سے نئے انسانی المیے کے جنم لینے کا خطرہ ہے۔
ساجد محمود