ٹی بی کنٹرول پروگرام کا یوسی 51میں چھاتی کے امراض کا کیمپ

  ٹی بی کنٹرول پروگرام کا یوسی 51میں چھاتی کے امراض کا کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب کی جانب سے یو سی - 51 کریم پارک،لاہو ر میں چیسٹ کیمپ کا انعقادکیا گیاجہاں عوام الناس کو ٹی بی سے متعلق آگاہی اور تشخیص کی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر عامر نذیر کا کہنا تھا کہ ٹی بی کی تشخیص اورعلاج کیلئے حکومت پنجاب تمام تر سہولیات مفت فراہم کر رہی ہے۔ صوبہ بھر میں ٹی بی کی مفت تشخیص و علاج کیلئے 549 ٹی بی مراکز جبکہ مزاحمتی ٹی بی کی تشخیص اور علاج کیلئے 170 جین ایکسپرٹ سینٹرز قائم ہیں۔اس کے علاوہ مختلف اداروں اور دور دراز علاقوں میں قائم آبادیوں تک پہنچنے کیلئے خصوصی چیسٹ کیمپس بھی لگائے جا رہے ہیں۔لگاتار2ہفتے سے زائد کھانسی، بلغم میں خون آنا، ہلکے درجے کا بخار، وزن میں کمی، بھوک نہ لگنا اور تھکاوٹ ٹی بی کی علامات ہوسکتی ہیں۔انہیں ہر گزنظر انداز نہ کریں بلکہ ٹی بی کی بروقت تشخیص کیلئے قریبی ہیلتھ کیئر سینٹر یا چیسٹ کیمپ سے مفت ٹیسٹ کروائیں۔یاد رکھیں! بروقت تشخیص اور 6 ماہ کے مسلسل علاج سے ہی مریض صحت مند ہو سکتا ہے۔