علامہ اقبال ؒ نے زندہ قوموں کی طرح زندگی گزارنے کا مشورہ دیا،صدف علی

علامہ اقبال ؒ نے زندہ قوموں کی طرح زندگی گزارنے کا مشورہ دیا،صدف علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ) ادارہ قومی تشخص کے صدرڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ علامہ اقبا ل نے دنیا بھر کے مسلمانو ں کو غیر ملکی اقوام خصو صاً اہل یورپ کی تا بعداری اور نقالی چھوڑ کر اسلا می تعلیمات کے مطابق با عزت اور زندہ قو موں کی طر ح زندگی گزارنے کا منشور دیا تھا، جس سے رو گر دانی کے با عث آج کا مسلمان خو شا مدی اور مردہ قوموں کی طرح ذلیل وخوار زندگی گزارنے پر مجبور ہے، انہوں نے یوم پیدائش علامہ اقبا ل ؒ کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے بر صغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی روح پھونک دی تھی اور تحریک آزادی 1857ء کے نامور مسلم رہنماؤں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ان کے لباس کو اپنا لیا تھا جسے بعد ازاں قا ئداعظم ؒ نے بھی 1940 میں قرارداد پاکستان کے اجلاس کے موقع پر اور بعد ازاں حصول پاکستان کے بعد اسی لباس کو قومی لباس کے طور پر استعمال شروع کردیا تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ جب تک صور ت غلامانہ رہیگی ذہنیت بھی غلامانہ ہی رہیگی