ربیع الاول میں اچھا مسلمان بننے کا عہد کرنا ہو گا،اختر خان نیازی
لاہور (سٹی رپورٹر)مرکزی چیئرمین آل پاکستان ٹرانسپورٹ ورکر فیڈریشن اختر خان نیازی نے کہا ہے کہ ربیع الاول شریف اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ گزر رہا ہے اور ہر آنے والے دن میں مسلمان اور عشاق نبی کی خوشیاں دوبالا ہورہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے ہم ہر سال صرف ربیع الاول میں ہی اچھے مسلمان نہ بنیں بلکہ اس کو پورے سال پر محیط کرکے اپنی زندگیوں کو سنواریں۔